Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ  کا انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 935 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1405 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 281.07 روپے سے کم ہو کر 280.90 روپے پر آگیا۔

ٹیگز: