اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مارچ میں سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ اب اس معاہدے کی روشنی میں پاکستان کو قرض کی قسط ملنے کے لیے بورڈ کی باضابطہ منظوری درکار ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو 28 ماہ پر محیط ہوگا۔ اس نئے معاہدے کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے۔