Get Alerts

مودی سرکار پاکستانی میڈیا سے خوفزدہ، نیو نیوز کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

مودی سرکار پاکستانی میڈیا سے خوفزدہ، نیو نیوز کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

لاہور :بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ اس بار نشانہ بنایا گیا ہے پاکستان کے معروف نیوز چینل "نیو نیوز" کو، جس کا یوٹیوب چینل بھارتی حکومت نے پورے بھارت میں بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کا مؤقف ہے کہ یہ چینلز مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلا رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت نے پاکستانی میڈیا کے خلاف ایسا قدم اٹھایا ہو۔ اس سے قبل بھی بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندیاں لگائیں، جن میں کئی مشہور صحافیوں کے چینلز بھی شامل تھے۔

پاکستانی صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پابندی کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سچ سے ڈرتا ہے، اور پاکستانی میڈیا کی آواز کو دبانا دراصل حقائق چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

ٹیگز: