Get Alerts

 مودی سرکار کا 'فالس فلیگ' ڈرامہ بے نقاب، پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد دنیا کو دکھا دیے

 مودی سرکار کا 'فالس فلیگ' ڈرامہ بے نقاب، پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد دنیا کو دکھا دیے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کے ٹھوس شواہد منظرِ عام پر لاتے ہوئے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اندرونی سیاسی ناکامیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے 'فالس فلیگ آپریشنز' کا سہارا لیتا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ واقعے کے محض چند دن بعد پاکستان نے جو شواہد پیش کیے ہیں، وہ بھارت کے خطرناک عزائم کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کی گرفتاری نے پاکستان میں بھارتی نیٹ ورک کا پول کھول دیا ہے۔ اس سے برآمد ہونے والے مواد اور انکشافات نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت سرحد پار سے دہشت گردی کی نہ صرف سرپرستی کر رہا ہے بلکہ اس کی براہِ راست نگرانی بھی کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تک پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جبکہ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارتی مداخلت کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔

ٹیگز: