Get Alerts

یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی متاثر، پاسپورٹ سروس معطل

یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی متاثر، پاسپورٹ سروس معطل

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ کی پراسیسنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ تعطل تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کے باعث پاسپورٹ سے متعلق خدمات فی الحال معطل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی سسٹم بحال ہوگا، کمیونٹی کو فوری طور پر اطلاع دے دی جائے گی۔ اس دوران شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دیں یا مزید رہنمائی کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، جنہیں اس صورتحال سے عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: