معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے لیے بالوں کی قربانی دینے پر تیار

معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے لیے بالوں کی قربانی دینے پر تیار

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی دینے  کا ارادہ کر لیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فلم کے لیے مجھے اپنی "ٹِنڈ" بھی کروانی پڑی تو میں گریز نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے انٹر ویو میں کہا کہ میں اپنے کردار کو لے کر نہ صرف بہت جنونی ہوں اور بلکہ اپنی کارکردگی کو لے کر بہت جذباتی ہوں لہذا میں یہ اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کروں گی۔
دیشا پٹانی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بالوں کے ساتھ تجربے کرنے پسند نہیں کرتی لیکن جب بات کردار پر آئے گی تو میں ہر حد پار کرنے کو تیار ہوں۔
 دیشا پٹانی اپنے دیرینہ دوست ٹائیگر شروف کے ساتھ اگلی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس سے پہلےاداکارہ نےفلم "کنگ فو یوگا" میں کام کیا تھا۔