اے ٹی سی نے ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

اے ٹی سی نے ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

ایمان مزاری کو پولیس نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایمان مزاری کو پولیس کے حوالے کردیا۔ 

واضح رہے کہ ایمان مزاری کو پولیس نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتارکیا تھا اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا۔