عدالت کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکے: عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 

عدالت کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکے: عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے اور عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی انہیں ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی سزا معطلی پر کسی وقت بھی فیصلہ آسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں