Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ان کا قافلہ سوہدرہ موڑ کے قریب استقبالیہ وینیو سے گزر کر بیلہ کے نزدیک تلواڑہ اور سوہدرہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچا۔

مریم نواز نے متاثرین کو فوری اور بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔

تلواڑہ چوک سے واپس روانہ ہونے والے قافلے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ وزیراعلیٰ اگلے شہروں کے دورے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔