کراچی : وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ آبی گزرگاہوں کے راستے میں آنے والی تعمیرات کو روکا جائے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے بند توڑ کر آبادیوں کو ڈبونا کوئی حل نہیں، بلکہ مستقل بنیادوں پر آبادیوں کی منتقلی اور آبی نظم و نسق کو بہتر بنانا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ دریاؤں کے کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کلچر ختم کرنا ہوگا اور ملک میں وسیع پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔