Get Alerts

نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی شاندار ویٹ لاس، ڈائٹ روٹین بتا دی

نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی شاندار ویٹ لاس، ڈائٹ روٹین بتا دی

لاہور  : پاکستانی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر اور سابق ایئر فورس افسر فیصل راؤ نے حالیہ عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے اپنی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی۔

فیصل راؤ حال ہی میں نادیہ خان کے ہمراہ پروگرام ’کیا ڈرامہ ہے‘ کے سیٹ پر دکھائی دیے، جہاں انہوں نے اپنی جسمانی تبدیلی کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کے طریقہ کار اور روزمرہ ڈائٹ روٹین کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

فیصل راؤ نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے اپنی غذائی عادات میں بڑی تبدیلی کی اور ’ون میل اے ڈے‘ روٹین اختیار کی۔ اس طریقہ کار میں دن کے دوران صرف ایک مرتبہ کھانا کھایا جاتا ہے جبکہ باقی وقت کھانے سے گریز کیا جاتا ہے۔

نمایاں وزن کم کرنے کے بعد فیصل راؤ اب اپنی موجودہ جسمانی ساخت کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنی خوراک اور روٹین میں نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

’ون میل اے ڈے‘ دراصل انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کی ایک نسبتاً سخت شکل سمجھی جاتی ہے، جس میں روزانہ کی خوراک ایک مخصوص وقت میں صرف ایک کھانے تک محدود کردی جاتی ہے، جبکہ باقی وقت فاسٹنگ کی جاتی ہے۔

تاہم، یہ طرزِ خوراک ہر فرد کے لیے یکساں طور پر موزوں نہیں ہوتا اور اس کے نتائج بھی مختلف افراد میں مختلف ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے وزن کم کرنے کے لیے انتہائی محدود ڈائٹ شروع کرنے سے قبل ڈاکٹر یا مستند غذائی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

فیصل راؤ کی نئی اور بدلی ہوئی شخصیت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی لوگوں نے ان کی محنت اور وزن کم کرنے کی کوشش کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے نئے انداز کا موازنہ بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر سے بھی کیا۔

ٹیگز: