Get Alerts

شارجہ میں ہندوستانی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

شارجہ میں ہندوستانی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

شارجہ۔ شارجہ کے انڈ سٹرل ایریا میں ایک بھارتی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی مو قع ہر پہنچ کر لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا ۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہو ا کہ بھارتی شہری توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوا تا ہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ گرنے والا شخص خواتین کے کمرے کی طرف تانک جھانک کر رہا تھا کہ اچانک اسکا پاﺅں پھسل گیا۔