بالی وڈ سٹار دپیکا پڈوکون کے نئے کردار کی دھوم

بالی وڈ سٹار دپیکا پڈوکون کے نئے کردار کی دھوم
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون بالی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئی فلم میں سپر ہیرو کا کردار کرنے جا رہی ہیں ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ ابھی نہیں پڑھا لیکن کردار کیلئے کافی مطمئن ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون نے نئی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ، سٹار کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ ابھی نہیں ملا ہے لیکن میں کردار میں کافی دلچسپی رکھتی ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ فلم میں میرے ساتھ وکرانت میسی بھی کردار ادا کر رہے ہیں ، فلمساز میگھنا گلزار نے ابھی تک اداکارہ کو سکرپٹ نہیں دیا ہے جس پر کام جاری ہے ۔

بالی ووڈ میں اس سے قبل فلم ڈرونا اور را ون میں اداکاراوں نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا لیکن وہ نمایاں طور پر پیش نہیں کیا گیا لیکن اس مرتبہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ فلم کو بڑی سکرین پر بہتر انداز میں پورٹرے کیا جائے گا۔