Get Alerts

مصر میں خاتون کو بندر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی

مصر میں خاتون کو بندر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی
کیپشن: image by facebook

دمشق : مصر میں جانوروں کے ساتھ بدتمیزی بھی مہنگی پڑ سکتی ہے ، ایسے ہی واقعہ کے دوران پچیس سالہ خاتون کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں بندر سے بدتمیزی پر پچیس سالہ خاتون کو تین برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، مصری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ بسمہ احمد نے عوام ایکٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں ۔

اس لیے ان کو قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے ، سوشل میڈیا پر نوے سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کو حراست میں لیاگیا ہے