سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا: وزیراعظم

سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا: وزیراعظم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کابینہ اجلاس میں منی بجٹ سے متعلق ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو منی بجٹ لانے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے سابق حکومتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا اور عالمی اداروں کے قرض اور سود واپس کرنے کیلئے ان ہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ جلد پیش کئے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی کسی اشیاءپر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔