Get Alerts

شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا لیا

شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا لیا

کراچی: پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایس این جی پی ایل کی طرف سے کھیلتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ سابق کپتان انضمام الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 1992ء میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف 188 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

شان مسعود کی یہ ڈبل سنچری پاکستان میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے پہلے دن کے اختتام پر 185 گیندوں پر 212 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2006ء میں لاہور ٹیسٹ کے دوران 182 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

ٹیگز: