Get Alerts

لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور: شہر میں منکی پاکس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دونوں مریض، 28 سالہ شاہد اور 35 سالہ روبینہ، اس وقت میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دونوں مریضوں کے لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، جس سے خدشہ ہے کہ وائرس شہر میں مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔ اس وقت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے منکی پاکس کے مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے ہیں۔

شہر میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھنے لگی ہے، جس سے عوامی صحت کے لیے مزید چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: