Get Alerts

یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے بعد اہلیہ کا شدید ردعمل، اہم پوسٹ شیئر

کراچی : آج صبح کراچی بار کونسل میں معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب وکلا کے ایک گروہ نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں رجب بٹ شدید زخمی ہو گئے، اور ان کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا۔ اس واقعے کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملے کے دوران رجب بٹ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اور بہن غزل جواد نے بھی اس واقعے پر ردعمل ظاہر کیا۔

ایمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "کسی بھی معاملے میں انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ تمام کارروائیاں قانون، ضابطے اور آئینِ پاکستان کے مطابق کی جائیں۔ جذبات یا دباؤ کے بجائے قانونی طریقہ کار (Due Process) کے تحت فیصلے کیے جانے چاہئیں۔" انہوں نے رجب بٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم رجب بٹ کے لیے انصاف چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی پاکستان کے قانون کا احترام بھی ضروری ہے۔"

رجب بٹ کی بہن غزل جواد نے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم رجب بھائی کے لیے انصاف چاہتے ہیں، لیکن اگر پاکستان میں کسی معروف شخصیت کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو پھر عام عوام کا کیا ہوگا؟"

واضح رہے کہ رجب بٹ عبوری ضمانت کے حصول کے لیے کراچی کی سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، اور پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایک وی لاگ میں مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے، جس کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد، پولیس اور عدالتی عملے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
 
ٹیگز: