90 ویں سالگرہ پر اکٹھے 18 گیت گاؤں گی: آشا بھوسلے

90 ویں سالگرہ پر اکٹھے 18 گیت گاؤں گی: آشا بھوسلے

ممبئی :ہندی فلمی صنعت کی دیوا اور شہرت یافتہ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ایک ساتھ 18 گانے گا سکتی ہیں۔ 


لیجنڈری گلوکارہ نے کہا کہ اگر وہ مزید زندہ رہیں تو وہ مہاراشٹر میں ہر جگہ جا کر شو کریں گی، انہوں نے کہا  میرے شو کا نام ہوگا وہ پھر نہیں آتی ہے۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا میں دوبارہ نہیں آؤں گی۔ آپ کو یہ افسوس نہیں ہونا چاہیے کہ آپ نے فلاں شخص کو نہیں دیکھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے کشور کمار اور دیگر گلوکاروں کو پرفارم کرتا نہیں دیکھا، لیکن اب کہہ سکیں گے کہ ہم نے آشا بھوسلے کو دیکھا۔


صرف 10 برس کی عمر میں پہلا گانا گانے والی آشا گزشتہ 80 برس سے گلوکاری کر رہی ہیں۔ 9 مارچ کو اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دن اپنی سالگرہ کے موقع پر ہونے والے کسنرٹ میں اکٹھے 18 گیت گائیں گی۔
 

مصنف کے بارے میں