Get Alerts

 لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں

 لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں

ممبئی : سروں کی ملکہ اور برصغیر کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی کے ایک مقامی سپتال میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ چند روز سے علیل تھیں اور سپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
آشا بھوسلے کو گزشتہ روز سینے میں شدید انفیکشن (Chest Infection) کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں رکھا۔ طبی ذرائع کے مطابق، بڑھتی ہوئی عمر اور بیماری کی وجہ سے ان کے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا (Multiple Organ Failure)، جو ان کی موت کا سبب بنا۔
 آشا بھوسلے نے سات دہائیوں سے زائد عرصے تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔ انہوں نے ہزاروں گیت گائے اور ان کا نام دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈنگز کرنے والی گلوکارہ کے طور پر 'گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ' میں بھی شامل رہا۔
ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری (بالی وڈ) سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لتا منگیشکر کے بعد آشا بھوسلے کی صورت میں کلاسیکی اور پاپ موسیقی کا آخری بڑا ستون بھی رخصت ہو گیا ہے۔

ٹیگز: