8 برس بعد عامر خان کا  کرسمس پر  فلم ریلیز کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کا منصوبہ

8 برس بعد عامر خان کا  کرسمس پر  فلم ریلیز کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کا منصوبہ

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار عامر خان 8  برس بعد  کرسمس پر فلم ریلیز کرکے دوبارہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔  2016 میں کرسمس پر عامر خان کی ریلیز کی گئی گلم "دنگل " نے اچھا بزنس کیا تھا اور باکس آفس پر عامر خان قبضہ رہا تھا۔ اس وجہ سے عامر خان اب دوبارہ کرسمس پر  اپنی فلم  'ستارے زمین پر'  ریلیز کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'ستارے زمین پر' میں اداکارہ جنیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ان کی یہ عامر خان کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ 2022 میں لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد بالی وڈ سٹارنے اب تک کوئی فلم نہیں کی۔
اس بارے میں عامر خان کاکہنا ہےکہ میں کرسمس پر اپنی فلم " ستارے زمین پر " ریلیز کرنے کی تیاریاں کر رہا ہوں، مجھے امید ہےکہ اس فلم کو اچھا رسپانس ملے گا اور میری فلم باکس آفس پر  کامیاب ہوگی۔ 
انہوں نے کہا کہ   فلم کی کہانی مجھے اچھی لگی، اس فلم میں اہم کردار میں نظر آؤں گا اور کوشش کی جائے گی کہ سال کے آخر میں اسے ریلیز کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آؤں گا صرف چند رولز کروں گا، اب دیکھتے ہیں لوگوں کا کیا ردعمل ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں