راولپنڈی ایئر پورٹ سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی ایئر پورٹ سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام


راولپنڈی :بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔


کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام برائن ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔