Get Alerts

سندھ حکومت نے رینجرز  اختیارات  میں 90 روز تک توسیع کر دی

سندھ حکومت نے رینجرز  اختیارات  میں 90 روز تک توسیع کر دی
کیپشن: رینجرز کو خصوصی اختیارات 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کردی‘رینجرز اختیارات میں 90 روز تک توسیع کی گئی‘رینجرز اختیارات میں توسیع 6 جنوری سے 5 اپریل تک کی گئی ہے۔


 

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 روز تک توسیع کردی ہے۔رینجرزکے اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ میں حاصل اختیارات کے تحت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 6 جنوری سے 5 اپریل تک توسیع کی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔