سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت فراہم کر دی

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت فراہم کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ کیلئے آنے افراد کیلئے مزید آسانیاں پیدا کر دی ہیں اور ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات کے حصول کیلئے اپیلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ 
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل مذکورہ اپیلی کیشن کے ذریعے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی ۔ 
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن میں ’حجز خدمہ‘ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں ان تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کیلئے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ اور حج کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اس مقصد کیلئے 2 مختلف اپیلی کیشنز بنائیں جن کی مدد سے معتمرین تمام سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں