لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار یاکیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ملاقات کی جس دوران لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل پی پی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے۔