قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، 17 جولائی کے انتخابات میں بھی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں