افریقی ممالک کے متنازع علاقے میں پاکستان امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید

افریقی ممالک کے متنازع علاقے میں پاکستان امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید
سورس: file

سوڈان :سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے پر حملے میں پاک فوج کا سپاہی شہید جبکہ دو افسران سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  امن دستہ دو مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جا رہا تھا کہ  ان پر فائرنگ کردی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی محمد طارق شہید ہوگئے جن کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا امن مشن دستہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ خدمات انجام دیتا رہا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں امن کی خاطر 181 پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاکستان  اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں