Get Alerts

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ اور معمار ہیں، جدید ایپ سے مسائل حل کریں گے: اعظم نذیر تارڑ

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ اور معمار ہیں، جدید ایپ سے مسائل حل کریں گے: اعظم نذیر تارڑ

بارسلونا: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ بیرون ملک پاکستان کے اصل سفیر ہیں۔
بارسلونا میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ      اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں کلیدی کردار ہے۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنی محنت اور قابلیت سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ان کی سہولت کے لیے ایک جدید موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔    اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ہی کلک پر متعدد سہولیات میسر آئیں گی۔
    ایپ کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے قانونی اور انتظامی مسائل کو ان کے گھر بیٹھے حل کرنا ہے تاکہ انہیں بار بار پاکستان کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

ٹیگز: