ترکی میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں پھر بارش نے تباہی مچادی، بارش کا پانی زیر زمین سٹیشن میں داخل ہوگیا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں طوفانی بارش سے ہر طرف نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی ہی پانی ہوگیا اور ساحل سمندر پر کشتیاں ہچکولے کھانے لگیں جبکہ بارش کے دوران شدید اولے بھی پڑے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی درخت گرگئے جس سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، یہی نہیں بارش کا پانی شہر کے زیر زمین اسٹیشن میں بھی داخل ہوگیا۔