Get Alerts

عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام دیدیا

عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپوزیشن کی طر ف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیدیا۔

چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام اپوزیشن کی جانب اپنے نام دیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے لئے ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو تاکہ ہم کرپٹ مافیا کو کسی طر ح بھی اقتدار پر قابض نہ ہونے دیں ۔

دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لانے کے لئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جب تاریخی جلسے میں عوام اللہ کا شکر ادا کرے گی تو نواز شریف کو اندازہ ہو گا کہ قوم سیاسی طور پر باشعور ہو چکی ہے اور ان کے جھوٹ سے بے وقوف بننے والی نہیں۔