Get Alerts

چیٹ جی پی ٹی کو تھراپسٹ کے طور پر استعمال کرنا محفوظ نہیں ، اوپن اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

 چیٹ جی پی ٹی کو تھراپسٹ کے طور پر استعمال کرنا محفوظ نہیں ، اوپن اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

کیلیفورنیا ؛ اوپن اے آئی کے CEO سام آلٹمین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کو ذہنی یا جذباتی مسائل کے لیے تھراپسٹ کے طور پر استعمال کرنے پر کوئی قانونی رازداری حاصل نہیں ہوتی۔

آلٹمین نے بتایا کہ اگرچہ لوگ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنی ذاتی باتیں شیئر کرتے ہیں، مگر ابھی تک ایسے کسی قانونی یا پالیسی فریم ورک کا قیام نہیں ہوا جس کے تحت صارف کی گفتگو کو خفیہ رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ڈاکٹر مریض کے راز کو قانون کے تحت محفوظ رکھتا ہے، ویسے چیٹ جی پی ٹی پر ایسی کوئی قانونی ضمانت موجود نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ صارفین کو اپنی نجی اور حساس معلومات کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی محتاط رہنا چاہیے۔ سام آلٹمین نے واضح کیا کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارمز کو پیشہ ورانہ تھراپی یا مشاورت کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اس کی قانونی حدود اور رازداری کی ضمانت واضح نہیں ہے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں لوگ ذہنی صحت کے مسائل کے حل کے لیے اے آئی ٹولز کا بڑھتا ہوا استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین بھی صارفین کو تجویز کرتے ہیں کہ وہ حساس معلومات شیئر کرنے سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کی پرائیویسی پالیسی کو اچھی طرح سمجھیں اور ضروری ہو تو پیشہ ورانہ مدد حاصل کریں۔

ٹیگز: