Get Alerts

ملک بھر کے صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

ملک بھر کے صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے دائر کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) پر ہوگا۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں بجلی مزید سستی ہو سکتی ہے، اور 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگز: