Get Alerts

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کو سزا دینے کی بجائے پری پیڈ میٹرز لگائیں:شرجیل میمن

 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کو سزا دینے کی بجائے پری پیڈ میٹرز لگائیں:شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو اجتماعی سزائیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسائل کا واحد حل پری پیڈ میٹرز کی تنصیب ہے، اور اگر ہر فرد کے پاس پری پیڈ کنکشن ہوگا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پری پیڈ میٹرز سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے اور انہوں نے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے پری پیڈ میٹرز لگانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ وقت پر بل ادا کرتے ہیں، انہیں دوسرے صارفین کے غیر ادا کردہ بلوں کی سزا نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم اور نیپرا حکام سے درخواست کی کہ پری پیڈ میٹرز کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی اصلاح کے لیے تیار نہیں۔ سندھ اسمبلی کے ہر سیشن میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے خلاف قراردادیں پیش کی جاتی ہیں، مگر بدقسمتی سے متعلقہ اداروں کے حکام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

سینیئر وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی میں رہنے والے افراد کے لیے سولر سسٹمز فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز لگانے چاہئیں یا پھر عوام کو اجتماعی سزائیں دینے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔
 

ٹیگز: