Get Alerts

کرشمہ کپور نے سابق شوہر سنجے کپور کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ مانگ لیا

کرشمہ کپور نے سابق شوہر سنجے کپور کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ مانگ لیا

نئی دہلی: بولی وڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر اور کاروباری شخص سنجے کپور کے انتقال کے بعد ان کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ طلب کر لیا ہے۔ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے درمیان شادی 2003 میں ہوئی تھی، جس سے دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، دونوں کے درمیان تعلقات شادی کے بعد ہی کشیدہ ہونا شروع ہو گئے تھے اور بالآخر 2014 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد 2015 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

کرشمہ کپور نے 2016 میں سنجے کپور پر گھریلو تشدد اور جنسی غلامی کے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ سنجے کپور نے ان سے ان کی شہرت اور دولت کی وجہ سے شادی کی تھی اور شادی کے دوران ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کریں۔

سنجے کپور کے انتقال کے بعد ان کی دولت اور کمپنی کی ملکیت پر تنازعہ شروع ہوگیا۔ سنجے کپور کی والدہ نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنے بیٹے کی کمپنی کے کاغذات پر دستخط کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی موت کے فوراً بعد انہیں دستخط کرنے کے لیے مجبور کیا گیا اور اس دوران انہیں دکھ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

اگرچہ سنجے کپور کی والدہ نے کرشمہ کپور کا ذکر نہیں کیا، مگر بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے بچوں کے حصے کے لیے 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ مانگا ہے۔ کرشمہ کپور نے اس تنازعے پر ابھی تک کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔

یہ تنازعہ اب بھی جاری ہے اور اس حوالے سے مزید قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
 

ٹیگز: