Get Alerts

الیکشن کمیشن کا کڑا فیصلہ: عبدالطیف چترالی سمیت مزید چار رہنما نااہل قرار

الیکشن کمیشن کا کڑا فیصلہ: عبدالطیف چترالی سمیت مزید چار رہنما نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این اے-1 چترال سے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی ان کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


فیصلہ نااہلی کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد سنایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد خان بھچر کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز چوہدری کو انسداد دہشتگردی عدالت سے 10 سال قید کی سزا ہوئی، جس کے بعد ان کی سینیٹ نشست بھی خالی قرار دی گئی۔ احمد چٹھہ کی این اے 66 وزیرآباد، جبکہ احمد خان بھچر کی پی پی 87 میانوالی کی نشستیں بھی خالی کر دی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں کی کڑی ہے، جس کے تحت متعدد رہنماؤں کو 9 مئی کے بعد قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگز: