Get Alerts

سیالکوٹ: 2 معصوم بچوں کا بہیمانہ قتل، قاتل ماں گرفتار

سیالکوٹ: 2 معصوم بچوں کا بہیمانہ قتل، قاتل ماں گرفتار

سیالکوٹ: گزشتہ روز بے دردی سے قتل ہونے والے دو معصوم بچوں کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں یہ معلوم ہوا کہ ان بچوں کی قاتل ان کی سگی ماں تھی۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کے مطابق، دل دہلا دینے والی حقیقت یہ سامنے آئی کہ ماں نے اپنے 3 سالہ بیٹے وارث اور 6 سالہ بیٹی امِ کلثوم کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا۔ ان کے قتل کی وجہ یہ تھی کہ بچوں نے اپنی والدہ کو اپنے دوست کے ساتھ ایک غیر مناسب حالت میں دیکھ لیا تھا۔

فیصل شہزاد نے مزید بتایا کہ ماں نے بچوں کے راز فاش ہونے کے خوف سے انہیں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبرستان میں پھینک دیں۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمہ ماں نادرا اور اس کے ساتھی فاروق کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو 4 سالہ وارث اور 6 سالہ ام کلثوم کی لاشیں قبرستان سے برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ ہولناک حقیقت سامنے آئی کہ بچوں کے قتل کی ذمہ دار ان کی اپنی والدہ تھی۔
 

ٹیگز: