Get Alerts

پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو 90 رنز سے شکست، بابر اعظم کی نصف سنچری بھی ناکافی

پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو 90 رنز سے شکست، بابر اعظم کی نصف سنچری بھی ناکافی

ٹروبا:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے کسی بیٹر کا مؤثر ساتھ نہ مل سکا۔ پاکستان کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جس کے باعث ٹیم ہدف سے بہت پہلے ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے شاندار نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور ٹیم کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

ٹیگز: