Get Alerts

مریم نواز کا پانی کے تحفظ پر بڑا اقدام، پنجاب میں 800 نئے چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری

مریم نواز کا پانی کے تحفظ پر بڑا اقدام، پنجاب میں 800 نئے چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پانی کے تحفظ اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں 800 مزید چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اجلاس میں پنجاب میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور آبی وسائل کے تحفظ سے متعلق رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تین برسوں کے دوران پوٹھوہار کے بارانی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے، جن سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ زرعی ضروریات پوری کرنے اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "پانی محفوظ، پنجاب محفوظ" کے وژن کے تحت حکومت آبی وسائل کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ٹیگز: