Get Alerts

سیاسی جماعتوں کو الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے:عظمی بخاری

سیاسی جماعتوں کو الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے:عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت خود کو جمہوری کہتی ہے لیکن اس کے غیر جمہوری رویے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دیا، انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مؤقف پر قائم رہنا چاہیے اور بار بار یوٹرن نہیں لینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 18 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، اسے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام اور صفائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب آئیں اور یہاں ہونے والی ترقی کو براہ راست دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بار بار الزام تراشی کرتے ہیں، لیکن انہیں سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق جواب دینا ہوگا۔

ٹیگز: