Get Alerts

غزہ متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب، ماہرہ خان توجہ کا مرکز بن گئیں

غزہ متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب، ماہرہ خان توجہ کا مرکز بن گئیں

لندن: پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے غزہ میں جاری انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لندن میں منعقدہ ایک فلاحی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب 25 جولائی کو لندن میریٹ ہوٹل گروسوینر اسکوائر میں منعقد ہوئی، جس میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی، مخیر حضرات اور فلسطینی عوام کے حامی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام  ایک این جی او کے تعاون سے کیا، جس کا مقصد غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی فنڈز جمع کرنا تھا۔

ماہرہ خان کی تقریب میں شرکت توجہ کا مرکز بنی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ نے شرکاء سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور غزہ کے متاثرین کی امداد کے لیے جاری مہم کی حمایت کا اظہار کیا۔

ٹیگز: