لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو فتح کے لیے 228رن زکا ہدف دیا ہے ، نجیب اللہ زردان اور اصغر افغان نے 42-42رنز کی اننگز کھیلی ۔
Afghanistan finish on 227/9!
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 29, 2019
An excellent effort from the Pakistan bowling attack ???? #CWC19 | #PAKvAFG | #WeHaveWeWill | #AfghanAtalan pic.twitter.com/z4Gkn7JSYp
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کی پوری ٹیم 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا سکی ، اوپننگ بلے باز رحمت شاہ نے 43گیندوں پر 35سکور کیے جس میں 5چوکے شامل تھے ۔
Shaheen has his fourth of the day!
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 29, 2019
He becomes the first teenager to take a four-wicket haul in a Men's World Cup.#CWC19 | #PAKvAFG pic.twitter.com/6OBEAL1FVy
گلاب دین نبی نے 12گیندوں پر 15سکور کیے جس میں3چوکے شامل تھے ، اکرم الخیل نے 66گیندوں پر 24سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔اصغر افغان نے 35گیندوں پر 42سکور کیے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل ہیں ۔محمد نبی نے 33گیندوں پر 16سکور کیے .
Afghanistan bring up their 200!
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 29, 2019
They've recovered well here – what do you think they'll end up on? #CWC19 | #PAKvAFG pic.twitter.com/FaGxJQyaPz
نجیب اللہ نے 54گیندوں پر 42سکور کیے جس میں 6چوکے شامل تھے ، سمیع اللہ شنواری نے 32گیندوں پر 19سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2-2وکٹیں حاصل کیں ، شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی ۔