ملک کے تمام مسائل کاحل نئے انتخابات میں ہی مضمرہے، احسن اقبال

ملک کے تمام مسائل کاحل نئے انتخابات میں ہی مضمرہے، احسن اقبال

اوکاڑہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءجنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کاحل نئے انتخابات میں ہی مضمرہے حکمران ملک و قوم کیلئے سکیورٹی رسک ہے پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے موجودہ حکومت سے نجات ہر آئینی رستی اختیار کیا جائے گاوفاقی بجٹ امیروں کے لئے مراعات اور غریب کیلئے فاقہ کشی کا نام ہے اپوزیشن اسے مسترد کرتی ہے ۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک خصوصی بیان میں کیااحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ تمام مسائل سے نجات کا واحد راستہ صرف اور صرف نئے انتخابات ہیں اور ےہ وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے اور اس کے لئے ہر آئینی رستہ اختیار کیا جائے گا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے حکومت کے پاس بیان بازی کے سوا کوئی پلان نہیں ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین ومزدوروں کی تنخواہیں نہ بڑھا کر انہیں مہنگائی کی چکی میں پیس دیا گیا ہے۔

ان کا معاشی قتل کے مترادف ہے وفاقی بجٹ امیروں کے لئے مراعات اور غریب کیلئے فاقہ کشی کا نام ہے جسے اپوزیشن مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ نااہل و نالائق حکمرانوں کی شکل میں نہ کردہ جرم کی سزا بھگت رہے ہیں کرونا وبا ءاور ٹڈی دل حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور عوام پر ظلم کا نتیجہ ہے۔