Get Alerts

جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

 جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم
کیپشن: جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے اور چین نے ہمیشہ بُرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور لوگ بُرے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین میں مخاصمت بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔