کراچی: سونے کے خواہش مند افراد کے لئے خوشخبری، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1768 ڈالر فی اونس ہے۔
پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔