پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

Petrol Price In Pakistan,Ogra,Diesel Price


اسلام آباد :اوگر انے ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے،سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

اوگرا کے مطابق سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔