Get Alerts

زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایپکس فورم قائم کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف  کی ہدایت

زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایپکس فورم قائم کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف  کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  کی زیرِ صدارت زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے زرعی شعبے میں ایپکس فورم قائم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فورم زرعی جدت اور ترقی کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کرے گا اور منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زرعی پیداوار میں اضافے، جدید تحقیق کے فروغ اور کسانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز: