Get Alerts

بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کے لکھے گئے خط کی تردید کر دی

بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کے لکھے گئے خط کی تردید کر دی

نیو دہلی: پاک بھارت سیریز کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط کی بھارتی وزیر نے تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی جب بھی تجویز آئے گی معاملے پر ضرور غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی ایسا ماحول نہیں کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کھیل سکیں۔ واضح رہے آج صبح سے بھارتی میڈیا خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اگر حکومت نے اجازت دی تو نومبر میں یو اے ای میں پاک بھارت سیریز ہو سکتی ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں