آسٹریلیا اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں ، ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں ، ڈیوڈ وارنر

سڈنی : بال ٹیمپرنگ کیس میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوئیں جس سے کرکٹ کونقصان ہوا۔میں اپنی غلطی پرمعافی مانگتا ہوں اورذمے داری قبول کرتا ہوں۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ مجھےاندازہ ہے کہ کھیل کوکتنا نقصان پہنچا ہے۔

 یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بین کرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا۔آسٹریلین ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ  بال  ٹیمپرنگ  کھیل کی روح کے منافی ہے اور ایسا ہونا آسٹریلین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر1سال جبکہ بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد
  

جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ   آسٹریلوی  کرکٹر کیمرون بین کرافٹ پر9ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔ اسمتھ اوروارنر2سال تک کسی بھی سطح کی کرکٹ میں کپتانی نہیں کرسکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں