خیبرپختونخوا: نگران حکومت کا بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: نگران حکومت کا بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی )کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ،جس میں حکم امتناع ختم کرکے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی۔

نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ  کا کہنا ہےکہ  بی آر ٹی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے گا  جبکہ  سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ  ہم کوئی نیا کیس نہیں بنارہے لیکن پہلے سے موجود کیسز میں تحقیقات ضروری ہے۔


فیروز جمال شاہ  کا کہنا تھا کہ ہمارا سوال ہے کہ  عوام کا پیسہ کہاں گیا اور  یہ پوچھنا ہر شہری کا حق ہے،منصوبے میں  اربوں روپ  کی خرد برد کی گئی ہے جس کا حساب لینا ہوگا ۔
 
 

مصنف کے بارے میں