مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف  کی منظوری کے بعد 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جب کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بطور ممبران کونسل میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل میں پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن شامل ہوں گے۔دیگر ممبران میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینیئر امیر مقام کو شامل کیا گیا ہے۔ 

وزیر خزانہ مشترکہ مفادات کونسل کے پرمننٹ ممبر ہوتے ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خارجہ کو مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا ہے۔